پنجاب حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے،احمد سعید
لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اپنا تیسرا بجٹ پیش کر رہی ہے لیکن عوام کو کسی قسم کا ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے دوسری طرف اپوزیشن پارٹیوں کو بھی دیوار سے لگا رکھا ہے انہوں نے کہا کہ حالات کے پیش نظر آج پیپلز پارٹی پنجاب کاپارلیمانی اجلاس آج ہو گا جس میں موجودہ سیاسی حالات کا جائزہ لیا جائے گا اس موقع پر پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکین اسمبلی کو عشائیہ دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت ناانصافی پر مبنی نظام تشکیل دے رہی ہے پنجاب حکومت کااپوزیشن اراکین پنجاب اسمبلی کو ترقیاتی فنڈ نہ دینا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے جمہوریت کارونا رونے والے غیر جمہوری رویوں کو پروانے چڑھا رہے ہیں میاں شہباز شریف نے وعدہ کیا تھا کہ اپوزیشن کے ارکین اسمبلی کو بھی ترقیاتی فنڈز جاری کئے جائیں گے لیکن اُن کا یہ وعدہ وفا نہ ہو سکا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بلاتفریق فنڈز جاری کرے تاکہ اپوزیشن اراکین بھی ترقیاتی کام کروا سکیں جو کہ ان کا آئینی حق ہے۔