عمران خان کو ہر برائی پنجاب میں نظر آتی ہے،رانا بابر

عمران خان کو ہر برائی پنجاب میں نظر آتی ہے،رانا بابر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ عمران خان کو ہر برائی پنجاب میں نظر میں آتی ہے اور وہ یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ خیبرپختون خواہ میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ خیبرپختون خواہ کی حکومت بلدیاتی انتخاب پر امن نہیں کراسکی وہاں ان گنت افراد گولیوں کا شکا رہوئے لیکن عمران خان کو خیبرپختون خواہ یں سب اچھا نظر آتا ہے ۔پنجاب حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار 12 ارب روپے سے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ قائم کیا ہے جس کے تحت 85 ہزار سے زائد ہونہار مستحق طلبا و طالبات ملکی اور غیر ملکی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اس پروگرام میں پاکستان کی تمام اکائیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی واؤچر سکیم کے تحت 16 لاکھ بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ پنجاب میں میرٹ کی بنیاد پر ایک لاکھ سے زائد اساتذہ بھرتی کئے گئے ہیں ۔