مطالبات کی منظور ی تک دھرنا جاری رہے گا،پی ایچ اے ملازمین

مطالبات کی منظور ی تک دھرنا جاری رہے گا،پی ایچ اے ملازمین

  



لاہور(اپنے خبر نگار سے)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے ملازمین کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری سخت گری کے باوجود بھی دھرنے میں ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی دھرنے میں شریک ملازمین کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے ہم اس وقت تک دھرنا ختم نہیں کریں گے جس وقت تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے۔اس حوالے سے پی ایچ اے ورکرز یونین سی بی اے کے سرپرست اعلیٰ اعبدالرحیم اعوان، چئیرمین رانا محمد صفدر، صدر ملک انور سوہنا، سنئیر نائب صدر حاجی محمد صدیق، سیکرٹری جنرل حافظ ابرار ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری شبیر احمد،ڈپٹی چئیرمین ملک امداد حسین نے کہا کہ پے ایچ اے میں 12سے کام کرنے والے ڈیلی ویجز ورکروں کو مستقل کیا جائے پہلے بھی ورکروں کو مختلف جو مختلف عدالتوں سے آرڈر لے کر آئے کہ ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ورکروں کو مستقل کیا جائے لیکن انتظامیہ نے عدالتی احکامات بھی ہوا میں اڑا دیئے اور مطالبات کے تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...