74حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم آج شروع ہو گی

74حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم آج شروع ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر کی74حساس یونین کو نسلوں میں چھ روزہ انسدادِ پو لیو مہم آج دوسرے روز بھی جاری رہی۔ انہوں نے بتایا کہ چھ روزہ پو لیو مہم داتا گنج بخش ٹا ؤن،راوی ٹا ؤن، علامہ اقبال ٹاؤن، عزیز بھٹی ٹاؤن ، گلبرگ ٹاؤن اور سمن آباد ٹاؤن کی یونین کو نسلوں میں ہو رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران پنجاب میں پہلی با ر پولیو کے انجکشن لگائے جارہے ہیں اور یہ پولیو انجکشن 4ماہ سے لیکر 2 سال تک کے بچوں کو لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے552پو لیو کی ٹیمیں چھ روزہ پو لیو مہم میں حصہ لے رہی ہیں اوراس چھ روزہ پولیو مہم میں01 لا کھ97ہزار1سو90 بچوں کو پو لیو کے انجیکشن لگانے کا ٹارگٹ پورا کیا جا رہا ہے۔ڈی سی او نے کہا کہ ٹاؤنز ایڈمنسٹریٹرز پو لیو ٹیموں کی خودنگرانی کر رہے ہیں۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پو لیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے انجیکشن ضرور لگوائیں۔