جعلی جیت کا جشن منانے والے عوام کیلئے کچھ نہیں کرسکتے،الطاف شاہد

جعلی جیت کا جشن منانے والے عوام کیلئے کچھ نہیں کرسکتے،الطاف شاہد

  



لاہور(جنرل رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ یورپ وبرطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ گلگت میں بھی جھرلوسیاست کی جیت اورجمہوریت ہار گئی جعلی برتری سے حکومت بنائی جاسکتی ہے مگر ویژن نہیں ملتانااہل لیگ گلگت میں حکومت بنا لے لیکن اگر حکمران ڈیلیورنہیں کرسکتے توان کایہ جعلی مینڈیٹ بھی ان کے کسی کام نہیں آئے گا جعلی جیت کاجشن منانے والے عوام کی محرومیوں کامداواکرنے میں ناکام رہے ۔ کوئی باضمیراورباشعور جنگلہ بس کی بنیادپرحکمران جماعت کوووٹ نہیں دے سکتا ،گلگت بلتستان کے نتائج کومستردکرتے ہیں۔نوازشریف سے اتحاد زرداری لیگ کولے ڈوبا،گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کاایک بھی امیدوارکامیاب نہیں ہوا۔ وہ ایک اہم اجلا س سے بات چیت کررہے تھے ۔

چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ این اے108سے کامیاب ہونیوالے سابقہ ممبرقومی اسمبلی اعجازچودھری کاتعلق نوازلیگ سے تھا لہٰذاء اس سیٹ سے حکمران جماعت کی کامیابی کوئی اپ سیٹ نہیں ہے ۔11مئی2013ء کے عام انتخابات میں بھی حکمران جماعت اس حلقہ میں جھرلوسے جیتی تھی اوراب بھی بدترین دھاندلی سے کامیاب ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ اہم سرکاری شخصیات نے دھڑلے سے ممتازتارڑ کی کامیابی کیلئے الیکشن میں مداخلت کی اوراپنااثرورسوخ استعمال کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...