مسلم لیگ(ن) لائیرز فورم کا برما میں مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مسلم لیگ(ن) لائیرز فورم کا برما میں مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

  



لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) لائزر فورم لاہور کے صدر چوہدری اشتیاق احمد کی قیادت میں وکلاء کی برما میں عورتوں ،بچوں کی عصمت دری اور قتل عام کے خلاف ایوان عدل سے پی ایم جی چوک تک احتجاجی ریلی ومظا ہرہ ‘ برما‘اقوام متحدہ اور او آئی سی کے خلافنعرے بازی کی گئی۔منگل کے روز پی ایم جی چوک میں ہونیوالی ریلی اور مظاہرے کی قیادت چوہدری اشتیاق احمد نے کی جبکہ اس موقعہ پرنا ئب صدر احسن نوید فاروقی ایڈ وکیٹ‘جوائنٹ سیکرٹری ینگ لائزر فورم ظہیر عباس ایڈ وکیٹ سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی مظا ہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر برما‘اقوام متحدہ کی بے حسی اور او آئی سی کی خاموشیکے خلافنعرے درج تھے۔جبکہ اس موقعہ پرمظا ہرین سے خطا ب کر تے ہوئے مسلم لیگ (ن) لائزر فورم لاہور کے صدر چوہدری اشتیاق احمدنے کہا کہبرما میں نہتے مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک قابل مذمت ہے مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام عالم کی بے حسی شرمناک ہے انہوں نے کہا برما کے مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی خاموشی تو قابل مذمت ہے ہی مگر اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی کی خاموشی اس سے بھی بڑا جرم ہے اسلامی ممالک کے مسائل کے حل کے لئے بنائی جانے والی تنظیم کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دیتی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...