راولپنڈی میٹرو بس مکمل طور پر عوامی مفاد عامہ کا منصوبہ ہے،میاں عرفان

راولپنڈی میٹرو بس مکمل طور پر عوامی مفاد عامہ کا منصوبہ ہے،میاں عرفان

  



لاہور( پ ر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ خادم اعلیٰ نے راولپنڈی سے روزانہ اسلام آباد جانے والے لاکھوں شہریوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس سروس منصوبے کا آغاز کیا۔ملک بھر کے دوردراز علاقوں سے راولپنڈی کے راستے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جانے والوں کی تعداد روزانہ ڈیڑھ لاکھ کے لگ بھگ ہے اور وفاقی دارالحکومت جانے والے راستوں کی مزید توسیع کی گنجائش نہ ہونے کے باعث راولپنڈی میں مری روڈ پر 8.6کلومیٹر میٹروبس کا اوورہیڈ ٹریک جبکہ اسلام آباد میں 13.9کلومیٹر گراؤنڈ ٹریک تعمیر کیا گیا۔ صدر راولپنڈی میں میٹروٹریک کے آغاز پر سٹیٹ آف دی آرٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی عمارت اور تین منزلہ پارکنگ پلازہ بھی تعمیر کیا گیا ہے۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے خصوصی مانیٹرنگ سسٹم اور ٹریک سے بس ہٹانے کے لئے ضروری مشینری بھی نصب کی جا چکی ہے۔ میٹرو کے ٹریک کے ساتھ دو فلائی اوور پیدل چلنے والوں کے لئے 14انڈرپاس اور سگنل فری وہیکلز انڈرپاس بھی تعمیر کئے گئے ہیں۔ راولپنڈی میں 10 اور اسلام آباد میں میٹروبس کے 14سٹیشنز پر ہر 2منٹ کے بعد بس میسر ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...