11 جون کا سورج ہماری جیت کا پیغام لیکر طلوع ہوگا،جہانگیر خان

11 جون کا سورج ہماری جیت کا پیغام لیکر طلوع ہوگا،جہانگیر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( کلچرل رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز میں ریفرنڈم کے سلسلہ میں جنرل باڈی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پاکستان ٹیلی ویژن لاہورمرکز کے کارکنوں نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر سرپرست اعلی جہانگیر خان، افتخار علی ورک صدارت کے لئے وسیم گل ،اکمل چوہدری جنرل سیکرٹری، ظہیر ملک نائب صدر ، ایڈیشنل صدر عرفان ریاض سینئر وائس چیئرمین محمد کامین خان ، وائس چیئرمین رانا گلزار حسین ، ظفر ناز ایڈیشنل صدر اور فری خان ایگزیکٹو ممبر موجود تھے جبکہ میک اپ محمد عظیم عمران انور سمیت دیگر نے اس گروپ کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ یفرنڈم میں ان کی بھرپور سپورٹ کریں گے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جہانگیر خان سمیت دیگر نے کہا کہ ریفرنڈم میں دوبارہ منتخب ہوکر ماضی کی طرح کارکنوں کے مسائل حل کریں گے جس طرح ماضی میں ہم نے کوشش کی کہ کارکنوں کو ان کے حقوق مل سکیں اسی طرح اس مرتبہ بھی کامیابی کے بعد اسی حوصلے سے اپنے اس جذبے کو آگے بڑھائیں گے اور مسائل حل کریں گے اور اس کے لئے ہم کوشاں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کارکنوں کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہوگی کل ریفرنڈم میں ہم بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے اور کارکنوں کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ ہے ۔