عبدالعلیم خان کے پولیٹیکل ایڈوائزر بننے کی خوشی میں تقریب

عبدالعلیم خان کے پولیٹیکل ایڈوائزر بننے کی خوشی میں تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے کارکنوں نے عبدالعلیم خان کے پولیٹیکل ایڈوائزر بننے کی خوشی میں پی ٹی آئی سپورٹس ونگ کے صدر میاں جاوید علی کی رہائش گاہ پر شاندار تقریب منعقد کی اور پارٹی ورکرز نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر اظہار تشکر کیا ،عمران ٹائیگر فورس کے صدر سید راشد ریاض کے علاوہ چندہ ملک، میاں نعیم ظفر ،ملک گلزار کھوکھر ،خالد محمود رانا ،رانا سہیل یونس ،خان سردار خان ،نوید ملک ،حافظ محمد انیس ،تحزیب الحسن ہاشمی ،غلام عباس اور میاں محمد ندیم بھی اس موقع پر موجود تھے ،کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور آتش بازی بھی کی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں جاوید علی نے کہا کہ عبدالعلیم خان شاندار ٹیم لیڈر ہیں جن کی قیادت پر ہم سب کو فخر ہے ،انہوں نے کہا کہ کارکن مستقبل میں زیادہ محنت کے ساتھ پارٹی کی کامیابی کیلئے کام کریں گے اور عمران خان کے دست و بازو بنیں گے ،اس موقع پر پارٹی ورکرز نے نعرے بازی بھی کی جبکہ دیگر مقررین نے عبدالعیمخان کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی اور انھیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ اسی طرح پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی سابق جوائنٹ سیکر ٹری ضلع لاہو رانیلا ساجد بیگ کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں عبدالعلیم خان کو عمران خان کا پولیٹیکل ایڈوائزر بننے پر مبارک باد دی گئی بشرا ندیم ،عائشہ اقبال ،روبینہ شہزادی اور فرح رضوی بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔