انسٹی ٹیوٹ آفکارڈیالوجی وزیر آباد کو شروع کیا جائے،بلال شیرازی

انسٹی ٹیوٹ آفکارڈیالوجی وزیر آباد کو شروع کیا جائے،بلال شیرازی

  



لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ دل کے بڑھتے ہوئے مرض کے باعث انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال وزیرآباد کو شروع کیا جائے انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے دل کے مریضوں کی بڑھتی ہوئے تعداد کے پیش نظر انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال وزیرآباد کا منصوبہ شروع کیا جسکی عمارت بھی مکمل ہوچکی ہے اس منصوبہ سے گنجان آباد سات اضلاع گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین اور ملحقہ اضلاع شیخوپورہ اور جہلم کے لاکھوں دل کے مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات دستیاب ہونا تھی ۔سیدبلال شیرازی نے کہا کہ لاہور کارڈیالوجی ہسپتال میں اوور لوڈ ہونے کے باعث مریضوں کے ٹیسٹوں کیلئے کئی کئی ماہ اور آپریشن کیلئے سالوں بعد کی تاریخ دی جارہی ہیں

جس کے باعث غریب اور سفید پوش مریض علاج معالجہ کے بغیر ہی موت کے منہ میں جارہے ہیں اس سنگین صورتحال کے باعث گوجرانوالہ گجرات ،سیالکوٹ کے چیمبر ز آف کامرس کے اہم اراکین اور علاقہ کے اہم تنظیموں نے بھی اس منصوبے کو فوری طور پر شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال کو شروع نہ کرنا حکومت پنجاب کے اس سلوگن "مرض سے نفر ت اور مریض سے محبت "کی عملی نفی ہے انہوں نے کہا کہ نئی مالی سال 2015-16میں اس منصوبہ کیلئے ضروری آلات سامان اور سٹاف کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ علاقہ کے لاکھوں دل کے مریض اپنا علاج معالجہ کرواسکیں انہوں نے کہا کہ میٹروبس کے لیے اگر اربوں روپے فنڈز ہے تو وزیرآباد کارڈیالوجی کیلئے بھی فنڈز مختص کیے جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...