بھٹوکے جیالوں سے بہترکوئی مزدوروں اورکسانوں کی ترجمانی نہیں کرسکتا،اشرف بھٹی

بھٹوکے جیالوں سے بہترکوئی مزدوروں اورکسانوں کی ترجمانی نہیں کرسکتا،اشرف ...

  



لاہور (نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ذوالفقارعلی بھٹوشہید اوربینظیربھٹوشہید کے جیالے بیدار ہیں،ان سے بہترکوئی مزدوروں اورکسانوں کی ترجمانی نہیں کرسکتاسرمایہ دارانہ نظام مزدوروں اورکسانوں کے خون پرپل رہا ہے ۔ہمارے ملک میں مزدورطبقہ سب سے زیادہ قابل رحم ہے،خدارامزدوروں کو ان کی زندگی واپس لوٹادی جائے کسانوں کی محنت کاپھل بھی ان کی بجائے ''منڈیوں ''میں بیٹھے سرمایہ داروں کوملتا ہے۔ ذوالفقارعلی بھٹوشہیدکوتختہ دارپرلٹکادیا گیا جبکہ ان کی بینظیر بیٹی نے بھی جام شہادت نوش کیا، ان کے سوا جوبھی اقتدارمیں آیا اس نے مزدوروں سے ان کاحق چھینا جبکہ سرمایہ دارشرافیہ کو مختلف مراعات سے نوازا ۔ حکمرانوں کی آنیاں جانیاں اورکہانیاں مزدوروں کی محرومیوں کامداواکرنے کی بجائے الٹاان کامذاق اڑاتی ہیں

وہ مزدوروں کے ایک کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ سرمایہ دارمزدوروں کے دوست نہیں بدترین دشمن ہیں،مزدوروں کوزندہ رکھنا سرمایہ داروں کی مجبوری ہے ورنہ ان بیچاروں کی روح اور ان کے جسم کارشتہ نہ جانے کب کاٹوٹ چکاہوتا ۔مزدوروں کے کندھوں پرپاؤں رکھ کربلندیاں چھونے والی پوش اشرافیہ نے معاشرے کودوطبقات کی بنیادپر تقسیم کرکے قومی یکجہتی کی دھجیاں بکھیردیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1