حکومت قومی مفاد کے مطابق خارجہ پالیسی تشکیل دے،عابد حسین صدیقی

حکومت قومی مفاد کے مطابق خارجہ پالیسی تشکیل دے،عابد حسین صدیقی

  



لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے بھارت اور بنگلادیش کے گٹھ جوڑ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت خارجہ پالیسی کو قومی مفاد اور زمینی حقائق کے مطابق تشکیل دے آزادی کے دنوں میں بھارت کا جنگی جنون اور الزام تراشی پر مبنی رویہ قابل مذمت ہے، پاک بھارت کشیدگی دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں ہے، حکومت پاکستان بھارت سے یکطرفہ دوستی کے رویہ سے باز رہے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ابھی تک ہماری خارجہ پالیسی سامنے نہیں آسکی اور اب تک یہ پالیسی پارلیمنٹ میں بھی زیر بحث نہیں آئی، جب تمام فیصلوں کااختیار فرد واحد کے پاس ہوگا تو کس طرح یہ تمام فیصلے عصری تقاضوں کے مطابق ہوسکیں گے حکومت پاکستان کی غفلت کی وجہ سے بھارت ہمیں آنکھیں دیکھار ہا ہے ،پاکستان میں جمہوری حکومت ہے اور عوام اس کے ساتھ ہیں اس لئے حکومت بلاخوف اپنی خارجہ پالیسی کا واضح انداز میں اعلان کردیناچاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...