تحریک انصاف عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی،انجینئر یاسر گیلانی

تحریک انصاف عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی،انجینئر یاسر ...

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اقتدار سے پہلے اور اقتدار میں آنے کے بعد دعوؤں اور وعدوں پر ہی انحصار کیا ہے اور کسی طبقہ کے مسائل حل نہیں کر سکی نابینا افراد کو اپنے حقوق کے لئے بار بار احتجاج کا رستہ اختیار کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے ظالم رویے سے پوری قوم پریشان ہے تحریک انصا فہر فورم پر حکمرانوں کے ظالمانہ رویے پر احتجاج کرے گی اور کسی کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی بجٹ نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیاہے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوں لگتا ہے پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں جس کا دل چاہتا ہے عام آدمی کا استحصال کر رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1