نابینا افراد کا دھرنا گڈ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے،فرخ جاوید مون

نابینا افراد کا دھرنا گڈ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے،فرخ جاوید مون
 نابینا افراد کا دھرنا گڈ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے،فرخ جاوید مون

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ نابینا افراد کا اپنے جائز حقوق مطالبات منوانے کے لئے اسمبلی کے باہر دھرنا پنجاب حکومت کی نام نہاد ’’ گڈ گورنینس‘‘ کا منہ بولتا ثبوت ہے گڈ گورنینس کے دعوے دار پنجاب کے حکمرانوں نے نابینا افراد کے کوٹے کی نوکریاں بھی اپنے پیاروں کو بانٹ دی ہیں جس کی وجہ سے یہ نا بینا افراد سراپا احتجاج ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی عوام کے اندر ساکھ کتنی مضبوط ہے اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ احتجاج کرنے والے یہ نابینا افراد بھی حکومت کے ترجمان سے مذاکرت کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ پنجاب حکومت کا یہ ترجمان اپنا کام نکلوانے کے لئے ان سے دھوکا کرے گا اور ان نابینا افراد کو شدید ترین گرمی میں احتجاج کے باوجود بھی کچھ نہیں ملے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...