گلگت میں مسلم لیگ(ن) کی کامیابی عوام دوستی کا نتیجہ ہے،شاویز خان

گلگت میں مسلم لیگ(ن) کی کامیابی عوام دوستی کا نتیجہ ہے،شاویز خان

  



لاہور(پ ر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شاویز خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کی کامیابی اس کی عوام دوست پالیسی کا نتیجہ ہے ہم بے وسیلہ افراد کی ترقی کے لئے دن رات کام کررہے ہیں ان افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام ضلعی چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی اپنے متعلقہ علاقوں کے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کا معائنہ کرنے کے مجاز ہیں اوروہ کسی بھی قسم کی بے قاعدگی پائے جانے کی صورت میں فوری رپورٹ کریں تاکہ ذمہ داران کے خلاف بلاتاخیر کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس میں مستحق طلباء و طالبات کو کروائے جانے والے کورسز کی دیگر پرائیویٹ اداروں میں کرائے جانے والے کورسز سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ذریعے ایولیوشن کروائی جائے گی اور ان فنی تربیت کے اداروں کو زکوٰۃ فنڈ سے دی جانے والی رقوم کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کروایا جائے گا۔ مستحقین کی بحالی اور انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس ضمن میں نئی سکیم کے تحت فنی تربیت حاصل کرنے والے طلباء و طالبا ت کو 50ہزار سے 2لاکھ روپے تک کی امداد جاری کی جا رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...