عامر خان بھی’’دل دھڑکنے دو‘‘ کا حصہ بن گئے

عامر خان بھی’’دل دھڑکنے دو‘‘ کا حصہ بن گئے
عامر خان بھی’’دل دھڑکنے دو‘‘ کا حصہ بن گئے

  



ممبئی ( نیٹ نیوز)بو لی وڈ کی حال ہی میں ریلیز فلم دل دھڑکنے دو میں بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھی ایک کردار کیا جس کا بیشتر دیکھنے والوں کو علم بھی نہیں ہوسکا۔جی ہاں عامر خان نے فلم میں مہرا فیملی کے پالتو ڈاگی پلوٹو کے ڈائیلاگز ادا کیے تھے۔اس فلم میں پلوٹو کے ڈائیلاگز نے سلور اسکرین پر خوب داد وصول کی تھی جبکہ میڈیا کو فلم کی ریلیز کے بعد اس بات کا اندازہ ہوا کہ عامر خان نے ان ڈائیلاگز کی ادائیگی کی ہے۔ اداکار عامر خان کا کہنا تھا کہ انہیں فلم کی کہانی نہایت پسند آئی اور وہ کسی نہ کسی طرح اس فلم کا حصہ بننا چاہتے تھے۔

جب زویا اختر اس خیال کے ساتھ عامر کے پاس آئیں تو انہوں نے بنا کچھ سوچے فوری حامی بھر لی۔

مزید : کلچر


loading...