آنیوالی دونوں فلموں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں،منیشاء

آنیوالی دونوں فلموں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں،منیشاء
آنیوالی دونوں فلموں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں،منیشاء

  



ممبئی( نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ منیشاء لامبا نے کہا ہے کہ میں اس وقت دو فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں اور ان دونوں فلموں میں میرے کردار بہت اہمیت کے حامل ہیں ہمیشہ اچھا کام کرنے کی کوشش کی ہے اسی وجہ سے آج میں نے یہ مقام حاصل کیا ہے انہوں نے کہا کہ جب بھی میں کوئی فلم سائن کرتی ہوں تو اس کی کہانی ضرور پڑھتی ہوں اور اور اس کے بعد ہی اس میں اداکاری کا فیصلہ کرتی ہوں میری آنے والی فلموں میں میرے کردار بہت پاور فل ہیں اور جب تک یہ فلمیں ریلیز نہیں ہوتی ہیں اس وقت تک کوئی اور فلم سائن نہیں کروں گی اپنی ہر فلم سے بہت امیدیں وابستہ کرتی ہوں اور جب بھی وہ کامیابی حاصل کرتی ہیں تو مجھے بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے۔

مزید : کلچر


loading...