کیپٹن(ر) عطامحمد ، راشد محمود کی عیادت اداکار کو پھول پیش کئے
لاہور(فلم رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن(ر) عطامحمد نے اداکار راشد محمود کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کی۔راشد محمود دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ان کی حال ہی میں پی آئی سی سے انجیوپلا سٹی ہوئی ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن(ر) عطامحمد نے راشد محمود کو پھول پیش کئے اور ان کی لمبی زندگی کی دعاکی۔ راشد محمود نے کہاکہ وہ پنجاب حکومت کے شکر گزار ہیں جس نے ان کے علاج کے ذمہ داری لی اور کیپٹن(ر) عطامحمد کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ وہ درد دل رکھنے والے انسان ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ان تمام اپنے پرستاروں کے بھی شکر گزار ہیں جہنوں نے ان کی صحت یابی کے کئے دعا کی۔