فلم ’’دی مارشین‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری‘ فلم 25 نومبر کو ریلیز ہو گی

فلم ’’دی مارشین‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری‘ فلم 25 نومبر کو ریلیز ہو گی

  



نیویارک ( نیٹ نیوز)سائنس فکشن فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ سنسنی سے بھرپور سائنس فکشن فلم ’’دی مارشین‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔رڈلے اسکاٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی خلائی سفر پر روانہ ہونے والے ایک خلاباز کی ہے جو مشکلات میں گرفتار ہوجاتا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار میٹ ڈیمن، جیسیکا کیسٹین، اور کیٹ مارا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ فلم 25نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر


loading...