سلمان لوگوں میں ٹیلنٹ تلاش کرنا جانتے ہیں‘ ساجد ناڈیہ والا

سلمان لوگوں میں ٹیلنٹ تلاش کرنا جانتے ہیں‘ ساجد ناڈیہ والا

  



ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ پروڈیوسر ساجد ناڈیہ والا نے کہا ہے کہ سلمان خان بہت اچھے طریقے سے جانتے ہیں کہ ٹیلنٹ کو کیسے تلاش کیا جاتا ہے۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلمان خان نے بھی انکی فلموں کی ہدایتکاری کیلئے حوصلہ افزائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان اور میری فیملیز بھی ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور ہمارے زبردست تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئیفا ایوارڈ ملنے کی خوشی میں اپنی فلموں ’’ہیرو۔۔۔‘‘ اور ’’کک‘‘ کی ٹیموں کے ساتھ ملکر مناؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں ابھی مزید فلموں کی ہدایتکاری نہیں کرونگا۔

مزید : کلچر