’’برادرز‘‘ کے ٹریلر کی ریلیز کا بے صبری سے منتظر ہوں، سدھارتھ ملہوترا
ممبئی(نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے کہا کہ وہ فلم ’’برادرز‘‘ کے ٹریلر کی ریلیز کے بے صبری سے منتظر ہیں۔ بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اپنی تازہ گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے فلم ’’برادرز‘‘ میں اپنے کردار پر بے حد محنت کی ہے۔ فلم میں چونکہ ان کا کردار ریسلر کا ہے، اس لئے انہوں نے وزن میں 6 سے 8 کلو کا اضافہ کیا اور مارشل آرٹ کی خصوصی تربیت بھی لی تاکہ کردار کے معیار پر پورا اتر سکیں، اسی لئے وہ فلم کے ٹریلر کے جاری ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ٹریلر مداحوں کو پسند آئے اور ان کی توجہ حاصل کرے گا، ٹریلر رواں ہفتہ کے اختتام پر جاری ہو جائے گا۔