فرحان اختر ’’راک آن ٹو‘‘ کی موسیقی بھی ترتیب دیں گے

فرحان اختر ’’راک آن ٹو‘‘ کی موسیقی بھی ترتیب دیں گے

  



ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار، گلوکار فرحان اختر فلم ’’راک آن ٹو‘‘ کی موسیقی ترتیب دیں گے۔ بالی وڈ کے نامور اداکار و گلوکار فرحان اختر نہ صرف فلم ’’راک آن ٹو‘‘ میں اداکاری کریں گے بلکہ فلم کی موسیقی بھی ترتیب دیں گے۔ فرحان اختر نے فلم کی مناسبت سے موسیقی دینے کیلئے موسیقاروں سے رابطے بڑھا لئے ہیں اور آج کل دن رات اس کام میں مشغول ہیں کیونکہ فلم میں موسیقی بھی بڑی اہم ہوتی ہے۔ فلم میں اداکار کے مدمقابل ہیروئن شردھا کپور ہوں گی۔ وہ پہلی بار شردھا کے ساتھ کسی فلم میں کام کر رہے ہیں۔ فلم جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔

مزید : کلچر