’’تنوویڈز منو ریٹرنز‘‘ کی ٹیم نے 100 کروڑ روپے بزنس کرنے پر جشن منایا

’’تنوویڈز منو ریٹرنز‘‘ کی ٹیم نے 100 کروڑ روپے بزنس کرنے پر جشن منایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ فلم ’’تنوویڈز منو ریٹرنز‘‘ کی ٹیم نے100 کروڑ روپے بزنس کی حد عبور کرنے جشن منایا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ فلم ’’تنوویڈز منو ریٹرنز‘‘ رواں سال 2015ء کی پہلی فلم ہے جس کو ریلیز ہوئے ابھی 3 ہفتے بھی مکمل نہیں ہوئے اور فلم نے 100 کروڑ کا کامیاب بزنس کیا ہے۔ ٹیم نے فلم کے 100 کروڑ کے کامیاب بزنس پر خصوصی پارٹی کا اہتمام کیا اور فلم کی کامیابی پر جشن منایا۔ فلم کی ہدایات آنند ایل رائے نے دی۔ فلم کی البم کاسٹ میں آرمدھاوان اور کنگنا رناوت شامل ہیں۔ فلم کی نمائش جاری ہے۔

مزید :

کلچر -