سلیم شیخ اچھے اداکار اور ٹیم کیپٹن ہیں ،اداکارہ مائرہ نظامی

سلیم شیخ اچھے اداکار اور ٹیم کیپٹن ہیں ،اداکارہ مائرہ نظامی
سلیم شیخ اچھے اداکار اور ٹیم کیپٹن ہیں ،اداکارہ مائرہ نظامی

  



لاہور (فلم رپورٹر ) ٹی وی کی معروف اداکارمائرہ نظامی نے سلیم شیخ کی پروڈکشن میں بنے والی ڈرامہ سیریل ’’زرا سے غلط فہمی ‘‘میں اپنا کام مکمل کر وادیا خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مائرہ نظامی کا کہنا تھا کہ سلیم شیخ کی پروڈکشن میں کام کرنے کا تجربہ بہت کامیاب رہا مجھے اپنے سنیئر ز کے ساتھ کرنے سے مجھے بہت کچھ سیکھانے کا موقع ملا سلیم شیخ پروڈکشن میں جس طرح میرے سنیئر نے مجھے ولیکم کیا اور حوصلہ افزائی کی وہ میرے لیئے بہت قابل رشک ہے خاص طور پرمعروف اداکارہ فضاء علی نے مجھے ڈئیلاگ ڈلیوری کرنے کے بارے میں اپنے تجربہ سے مجھے جو ٹپس دیں وہ میرے فنی کریئر کا سرمایہ ہیں ۔مائرہ نظامی کا مزید کہنا تھا کہ سلیم شیخ ادکار کے ساتھ ساتھ بہترین ٹیم کیپٹن بھی ہیں اُن کی ٹیم میں شامل ہونا میرے لئے اللہ کا خاص تحفہ ہے سلیم شیخ اپنی ٹیم کے ہر ممبر کے ساتھ جس خلوص اور نفاست سے پیش آتے ہیں وہ نئے آنے والے فنکاروں کیلئے بہت حوصلہ افزا بات ہے ۔مائرہ نظامی نے بتایا کہ عقیل عباس اور علی شہباز کے گانے’’بندے ‘‘ کی ریکاڈنگ کے سلسلہ میں کشمیر کی حسین وادیوں میں ریکارڈنگ کروائی اس گانے میں کشمیر میں بسنے والے مسلمانوں اور ہندوں کی آپسی محبت و پیار کو بہت اچھے طریقہ سے ریکارڈ کیا گیا کشمیر میں پاکستان کی کوخوبصورتی کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملااور کشمیری ثقافت نے مجھے بہت متاثر کیا۔

مائرہ نظامی نے مزید بتایا کہ آئندہ ہفتے سے شاہد ظہور کی نئی ڈرامہ سیریل ’’فاصلوں کے درمیاں‘‘ کی ریکارڈنگ میں مصروف ہو جاؤں گی ۔

مزید : کلچر


loading...