بھارتی اداکارہ سونم کپور نے 30 ویں سالگرہ منائی

بھارتی اداکارہ سونم کپور نے 30 ویں سالگرہ منائی
بھارتی اداکارہ سونم کپور نے 30 ویں سالگرہ منائی

  



ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنی 30 ویں سالگرہ منائی۔ اپنے سٹائل بیانات کی وجہ سے معروف سونم یہ بخوبی جانتی ہیں کہ ہائی فیشن اور روایتی انڈین لکس دونوں کو ایک ساتھ برقرار رکھا جاتا ہے۔ بی ٹاؤن کے ہینڈسم اداکاروں میں سے ایک انیل کپور کی بیٹی سونم کپور نے بالی وڈ میں بخوبی اپنے قدم جمائے ہیں اور اپنی ہی فلم ’ساوریا‘‘ سے لیکر اب تک متعدد مقبول فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ ان دنوں اداکارہ پریم رتن دہان پاپو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اپنی 30 ویں سالگرہ کا کیک انہوں نے اپنے خاندان اور دوستوں کے ہمراہ ملکر کاٹا۔

مزید : کلچر