منفرد کہانی پر مبنی سٹیج ڈرامہ ’’پپو چالباز‘‘

منفرد کہانی پر مبنی سٹیج ڈرامہ ’’پپو چالباز‘‘

  



سٹیج ڈراموں کا ٹرینڈ تبدیل ہوتا جا رہا ہے پبلک اب صرف ان ڈراموں کو دیکھنا پسند کرتی ہے جن میں مقصدیت اور پیغام ہو۔ہماری عوام فحاشی کو یکسر مسترد کرچکی ہیں۔آفرین ان دنوں محفل تھیٹر میں جاری ڈرامہ ’’پپو چالباز‘‘میں پرفارم کررہی ہیں۔ڈرامہ میں آفرین کی پرفارمنس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔اس ڈرامے نے پہلے دو دنوں میں بزنس کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ڈرامہ ’’پپو چالباز‘‘کے دیگر نمایاں فنکاروں میں امان اللہ ،ساجن عباس،سیمی خان ،قیصر پیاء، پریا خان،بینا سحر اور گلفام شامل ہیں۔اس ڈرامے کے پروڈیوسر علی رضا اور مصنّف و ہدایتکارہ ناہید خانم ہیں۔ آفرین نے اس ڈرامہ کے لئے نئے ڈانس آئٹم اور ڈریسز تیار کئے ہیں۔ آفرین اپنی فلمی مصروفیات کی وجہ سے اس سپل کے دوران ڈرامہ میں کام نہیں کرنا چاہتی تھیں لیکن پبلک ڈیمانڈ پر پروڈیوسر نے ان کو پرفارم کرنے کے لئے راضی کرلیا ۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے آفرین نے بتایا کہ میں ایک پروفیشنل آرٹسٹ ہوں اور جو کچھ ہوں وہ اپنے پرستاروں کے پیار اور محبت کے باعث ہوں اس لئے بے پناہ مصروفیات کے باجود میں نے ڈرامہ میں کام کی حامی بھری’’پپو چالباز‘‘میں میری پرفارمنس کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ آفرین نے کہا کہ اس ڈرامہ میں میرا رول انتہائی منفرد ہے اس کی کہانی با مقصد ہے اور اس میں دیکھنے والوں پیغام ہے۔میں سٹیج ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کررہی ہوں میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میں روائتی ڈگر سے ہٹ کر کام کروں ۔میں اپنی اس کوشش میں کس حد تک کامیاب ہوں اس کا فیصلہ پرستار بہتر طور پر کرسکتے ہیں کیونکہ ان سے زیادہ انصاف کرنے والا کوئی نہیں ہوتا۔اس ڈرامہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سٹیج منیجر اشفاق چوہدری ہیں۔

مزید : کلچر


loading...