انسانی سمگلنگ پر2مجرموں کو 8،8سال قید، 20،20لاکھ جرمانہ کی سزا

انسانی سمگلنگ پر2مجرموں کو 8،8سال قید، 20،20لاکھ جرمانہ کی سزا

  



لاہور(نامہ نگا رخصوصی )سپیشل جج (سنٹرل )محمد نعیم ارشد نے انسانی سمگلنگ کے مقدمہ کے 2مجرموں کو 8،8سال قید اور 20،20لاکھ روپے جرمانے کی سزا ئیں سنادیں۔مجرم عارف کھوکھر اور اس کے ساتھی کے خلاف انسانی سمگلنگ کے الزام میں 2003ء میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی ۔ایف آئی اے نے مقدمہ کا چالان سپیشل جج (سنٹرل) راولپنڈی کی عدالت میں پیش کیا ۔عدالت نے شہادتوں اور دستاویزی ثبوتوں کی بناء پر دونوں مجرموں کو 8،8سال قید اور20،20لاکھ روپے جرمانے کی سزاؤں کا حکم سنا دیا ہے ۔ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی معیاری تفتیش کے باعث مجرموں کو سزائیں ملی ہیں ۔

جرمانہ سزا

مزید : علاقائی