چیف جسٹس منظور احمد سے تحصیل بار یزمان کے وفد کی ملاقات

چیف جسٹس منظور احمد سے تحصیل بار یزمان کے وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگا رخصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک سے گزشتہ روزتحصیل بار ایسو سی ایشن یزمان کے عہدیداروں نے ملاقات کی۔وفد کی صدارت بار کے صدر چودھری اخلاق تارڑ نے کی جبکہ ملاقات میں نائب صدر عمر حیات قریشی، سیکرٹری شاہد رشید چودھری، ممبرز پنجا ب بار کونسل ناصر جوئیہ، چودھری نورحسن اور شیخ عبد الغفار سمیت ایڈووکیٹ شمس الحق اور چودھری افتخار احمد بھی موجود تھے۔ وفد نے چیف جسٹس کو وکلاء کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اورسول عدالتوں میں مزید ججز کی تعیناتی کی بھی درخواست کی تاکہ زیر التواء مقدمات جلد نمٹائے جاسکیں۔ وفد نے جنوبی پنجاب سے بھی عدالت عالیہ کے نئے جج لینے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا ۔ چیف جسٹس نے بارنمائندگان کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلا تے ہوئے کہا کہ عدالت عالیہ وکلاء کے مسائل کوترجیہی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سول ججز کی بھرتی کا عمل تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے اورجلد ہی ضلعی و تحصیل عدالتوں میں ججز کی کمی کو کافی حد تک پورا کردیا جائے گا۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ وکلاء کی بہترین معاونت کی بدولت تمام اضلاع میں پرانے مقدمات کو نمٹایا جارہا ہے۔ جس سے سائلین کو ریلیف ملے گا اور عدالتوں پر اعتماد مزید مستحکم ہو گا
وفد ملاقات

مزید :

علاقائی -