نابینا افرادکے منظور شدہ کوٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے متفرق درخواست دائر

نابینا افرادکے منظور شدہ کوٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے متفرق درخواست ...

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی )صدر مملکت اور وزیر اعظم کی تنخواہیں روک کر نابینا افراد کو ان کے منظور شدہ کوٹے کے مطابق روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی، یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ معذور افراد کو نوکریاں ملنے تک صدر مملکت اور وزیر اعظم کی تنخواہیں روکنے کا حکم دیا جائے اورحکومت کومعذور افراد کے تین فیصد کوٹے پرہر صورت عمل کرنے کا پابند بنایا جائے۔

کوٹہ

مزید : علاقائی


loading...