بے روزگاروں کو بنیادی ضروریات کی مفت فراہمی کی درخواست خارج

بے روزگاروں کو بنیادی ضروریات کی مفت فراہمی کی درخواست خارج

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن نے بے روزگار افراد کو روٹی ، کپڑا ، مکان ، تعلیم اور علاج کی سہولیات کی مفت فراہمی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتیں حکومت کے پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتیں۔درخواست گزار میاں حنیف طاہرنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو روزگار اور دیگر سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں جوکہ آئین کے آرٹیکل 38ڈی کے تحت شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

درخواست خارج

مزید : علاقائی


loading...