پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل کی تقرری کیلئے دائر درخواست نمٹا دی گئی

پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل کی تقرری کیلئے دائر درخواست نمٹا ...

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل کی تقرری کے لئے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے سیکرٹری صحت کو دو ہفتوں میں معاملے کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے ڈاکٹر عبدالمنان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل انجم حبیب وہرہ رواں ماہ کے دوران اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں ،سنیارٹی لسٹ میں پہلا نمبر ہونے کی بنیاد پران کی بطور پرنسپل تعیناتی کا حکم دیا جائے ،عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے سیکرٹری صحت کو دو ہفتوں میں معاملے کا فیصلہ کرنے کاحکم دے دیاہے۔

تقرری

مزید : علاقائی


loading...