اینٹی نارکوٹکس کوشیشہ کیفوں سے آکسیجن شاٹس ختم کرنیکا ٹاسک

اینٹی نارکوٹکس کوشیشہ کیفوں سے آکسیجن شاٹس ختم کرنیکا ٹاسک

  



لاہور(زاہد علی خان) شیشہ کیفے کے بعد ایک نیا نشہ (آکسیجن شاٹس) سامنے آ گیا ہے جس کو استعمال کرنے والوں نے خواتین اور دیگر افراد شامل ہیں ان میں زیادہ تر لوگ اس مہنگے نشے کے لئے غلط کام کرنے پر بھی تیار ہیں ذرائع کے مطابق کالجوں ،یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں اس نئے نشے کے لئے جرائم پیشہ افراد بھی سامنے آگئے ہیں ۔ حکومت نے اس نشے کو ختم کرنے کے لئے مہم چلانے کے لئے سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر کام شروع کر دیا ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اس کے لئے بھاری رقم بھی رکھی گئی ہے اور اے این ایف کو بھی یہ ٹاسک دیا گیا ہے کہ اس نشے کو فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف مقدمات درج کر کے چالان عدالتوں میں بھجوائے جائیں ۔معلوم ہوا ہے کہ ضلعی حکومت میں بھی آکسیجن شاٹس اور شیشہ کیفے کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے حکومت پنجاب نے خصوصی طور پر ایک فورس بنائی ہے جس کے ذریعے آکسیجن شاٹس کو ختم کرنے کے لئے کارروائی کی جائے گی اور اس کو برآمد کر کے استعمال کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔خاص طور پر تعلیمی اداروں میں اس کے خلاف ایک آگاہی پروگرام بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔

ٹاسک

مزید : علاقائی


loading...