مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے محکمہ شہری دفاع کے آپریشنل پلان کی منظوری
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل )سعودی ولی عہد و نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن نائف نے رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے محکمہ شہری دفاع کے آپریشنل پلان کی منظوری دے دی ہے ۔ تین حصوں پر مشتمل اس پلان کے تحت عمرہ زائرین کی رہائش کے لئے استعمال ہونے والی تمام عمارتوں کا مکمل سروے کر کے اس بات کو یقینی بنایا جا ئے گا کہ وہاں آتشزدگی اور دیگر حادثات سے بچنے کے لئے تمام حفاظتی انتظامات مکمل اور آگ پر قابو پانے کے لئے ضروری آلات نصب کر لئے گئے ہیں ۔ تمام ایسی جگہوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی جہاں عمرہ زائرین کثیر تعداد میں جاتے ہیں او ر اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ان مقامات پر کوئی بھی ہنگامی صورتحال پیدا ہونے پر تمام متعلقہ ادارے انسانی جانیں بچانے کے لئے تیزی سے حرکت میں آئیں۔
ا س کے علاوہ عمرہ زائرین اور ان کی خدمت کرنے والے کارکنوں کو بھی ہنگامی حالات میں حفاظتی اقدامات کرنے اور اپنے بچاؤ کے طریقوں کے بارے میں راہنمائی اور آگاہی مہیا کی جائے گی ۔ دریں اثناء مکہ مکرمہ میں محکمہ صحت نے عمرہ زائرین کو علاج معالجے کی سہولتیں مہیا کرنے کے لئے خصوصی اقدامات مکمل کر لئے ہیں ۔ مسجد الحرام میں دو مراکز صحت جبکہ مکہ مکرمہ میں 36کلینک اور ہسپتال کام کریں گے۔ ان میں سے 16مراکز صبح سے نصف شب تک کام کریں گے۔
پلان