ہڑتالوں کے متحمل نہیں ہو سکتے،مذاکرات کے ذریعے حل نکالا جائے ،سراج الحق

ہڑتالوں کے متحمل نہیں ہو سکتے،مذاکرات کے ذریعے حل نکالا جائے ،سراج الحق

  



 لاہور ( نمائندہ خصوصی)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے حالات ہڑتالوں کی سیاست کے متحمل نہیں ہو سکتے اور بلدیاتی انتخابات کے بعد کی صورت حال کو سیاسی انداز میں مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔ہمارے معاشرہ میں غربت کی سب سے بڑی وجہ کرپشن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز اسلامی پشاور میں انٹرنیشنل اسلامک چیریٹیبل آرگنائزیشن کویت کے تعاون سے الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تین ہزار سے زائد مستحقین میں رمضان پیکیج کی تقسیم کے موقع پر خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سراج الحق نے کہا گزشتہ کئی سال سے صوبہ قدرتی اور انسانی آفات کاشکار رہا ہے اور ترقی کی دوڑ میں کافی پیچھے رہ گیا ہے۔بلدیاتی انتخابات میں جو بد نظمی ہوئی ہے۔ اس کا حل نکالنے کے لیے سڑکوں پر آنا اور احتجاج کرنا کسی طور مناسب نہیں تمام مسائل کو مذا کرات کے ذریعے حل کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ جن حلقوں میں شکایات اور اعتراضات ہیں، چاہے وہ کسی بھی جماعت کی طرف سے ہوں وہاں پر دوبارہ انتخابات کرائے جائیں اور غلطی کے مرتکب اہلکاروں اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ 85پولنگ سٹیشنوں میں گڑبڑ اور انتخابی دھاندلی کی شکایات کی بنیاد پر صوبے بھر کے 978 ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن وارڈ کے انتخابات کو کالعدم کیسے کیاجاسکتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہم قومی دولت لوٹنے والوں کا پیٹ پھاڑ کر عوام کا حق واپس لیں گے۔

سرا ج ا لحق

مزید : علاقائی


loading...