رمضان المبارک میں امن وامان کیلئے خصوصی سیکورٹی پلان مرتب کر لیا گیا

رمضان المبارک میں امن وامان کیلئے خصوصی سیکورٹی پلان مرتب کر لیا گیا

  



لاہور(کرائم سیل) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ لاہور پولیس نے رمضان المبارک کے دوران خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے۔رمضان المبارک میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے علماء و مشائخ کا کردار بھی بنیادی حیثیت رکھتا ہے جہاں عوام کا تعاون امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس کو مد د دیتا ہے وہیں تمام مکاتب فکر کے علماء بھی اپنا بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اور امید ہے کہ گذشتہ برسوں کی طرح عوام رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں بھی پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مولانا مفتی انتخاب احمد کی قیادت میں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران خطاب میں کیا۔اس موقع پر ایس پی سکیورٹی کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک،عثمان نوری،مفتی محمد عمران حنفی،مولانا محمد علی نقشبندی،مفتی عبدالکریم ،مولانا بشیر احمد نظامی ، مولانا عبدالمصطفیٰ چشتی و دیگر علماء و مشائخ بھی موجو د تھے ۔

مزید : علاقائی


loading...