اسحاق ڈار نے امیروں کو نوازنے کا ایجندا پیش کیا ،اپوزیشن

اسحاق ڈار نے امیروں کو نوازنے کا ایجندا پیش کیا ،اپوزیشن

  



 اسلام آباد(آن لائن) سینٹ میں اپوزیشن نے بجٹ برائے مالی سال 2015-16ء کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں امیروں کو نوازنے اور غریبوں کو مارنے کے ایجنڈے پر کام کیا ہے ، پیپلز پارٹی ، پاکستان تحریک انصاف ، ایم کیو ایم اور اے این پی کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سمیت دیگر غرب کش پالیسی پر احتجاج ، ایم کیو ایم کا واک آؤٹ، جبکہ حکومت نے بجٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کو حسب عادت چیخنے والی جماعتیں کہہ کر بجٹ پر بحث بند کردی اپوزیشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چائنہ کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات سامنے لائی جائیں ۔انہیں خصوصی رعایت بغیر کمیشن کے عوض دنیا میں کہیں نہیں ملتیں ۔ سینٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر اعتزاز احسن نے بجٹ پر سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ تقریر اسحاق ڈار کی نہیں بلکہ اسحاق خان کی ہے۔ غریب کی جیب سے پیسہ نکال کر امیر کی جیب میں ڈال دیا گیا ہے یہاں بالواسطہ ٹیکسو ں سے آمدن بتائی جاتی ہے جو کہ غریب لوگ دیتے ہیں مگر جب بھی مسلم لیگ کی حکومت آتی ہے تو مخصوص پراجیکٹ سامنے آجاتے ہیں جن سے غریب کشی کی جاتی ہے ۔موجودہ بجٹ پر اپوزیشن سمیت پوری قوم کو تشویش ہے۔ اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ تعمیراتی کمپنیوں کو نوازا گیا جس کا سب کو پتہ ہے سریا کہاں بنتا ہے اوراس سے فائدہ کس کو ہوگا۔ ایوان صدر میں ایک شخص بیٹھے ہیں ممنون حسین کو مزید ممنون کردیا گیا ہے

مزید : علاقائی


loading...