نئی دہلی ،جعلی ڈگری کیس میں ریاستی وزیر قانون چتندر سنگھ گرفتار ،جیل منتقل

نئی دہلی ،جعلی ڈگری کیس میں ریاستی وزیر قانون چتندر سنگھ گرفتار ،جیل منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (آن لائن)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں حکمران جماعت عام آدمی پارٹی کے ریاستی وزیر قانون جیتندر سنگھ تومار کو کاغذات نامزدگی میں جعلی ڈگری جمع کرانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کے روزاپوزیشن کی جانب سے الزام پرنئی دہلی کی عدالت میں بھارتی وزیر قانون جینتدر سنگھ کی جعلی ڈگری سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ہے ،عدالت نے بھارتی وزیر قانون جیتندر سنگھ پر جعلی ڈگری کیس ثابت ہونے پر گرفتاری کا حکم دیدیا ۔
جنہیں نئی دہلی پولیس نے بھارتی وزیر قانون جیتندر سنگھ کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا ہے اور مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔جیتندر سنگھ تومار پر الزام ہے کہ انہوں نے رواں برس نئی دلی کے ریاستی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کے ہمراہ بہار کی تلک مانجی بھاگلپور یونیورسٹی کی جعلی ڈگری اور دیگر دستاویزات جمع کرائے تھے۔ نئی دلی کے اسپیشل کمشنر برائے امن و امان دیپک مشرا نے جعل سازی اور دھوکہ دہی کے تحت درج مقدمے میں ریاستی وزیر کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔دوسری جانب ریاست کی حکمران جماعت عام آدمی پارٹی نے واقعے کا الزام بی جے پی کی مرکزی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی وزیر کے خلاف معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے ایسی صورت میں ان کی گرفتاری کسی بھی طرح منصفانہ نہیں،جبکہ اپوزیشن جماعت کانگریس نے عام آدمی پارٹی کے سربراہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر قانون جیتندر سنگھ نے آئین و قانون کی خلاف ورزی کی ہے ،ا نہیں وزیر قانون کیعہدہ اور پارٹی سے فوری طور پر فارغ کیا جائے
جعلی ڈگری کیس

مزید :

علاقائی -