محکمہ تعلیم سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات پر عملدرآمد کرانے میں ناکام

محکمہ تعلیم سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات پر عملدرآمد کرانے میں ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کے اعلان کی خلاف ورزی جاری ہے،لاہورشہر کے متعدد نجی تعلیمی ادروں نے تاحال سکولوں میں تعطیلات کا آغاز نہ ہو سکا ،گرمی کا زور بڑھ جانے پر بچوں کے والدین نے اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گر می کی جاری لہر میں بچوں کیلئے سکول جا نا بے حد مشکل ہو گیا ہے جبکہ بچے بھی شدید گر می کے وجہ سے سکول نہیں جا نا چا ہتے ہیں دوسری جانب پرائیویٹ سکولوں کی انتظا میہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو موسم گرما کی تعطیلا ت ہوچکی ہیں، اب توبچے سمر کیمپ میں آرہے ہیں جو بچوں کیلئے بہترین کاوش ہے لیکن موسم کی صورتحال ایسی ہی رہی تو چند روز میں سمر کیمپ بھی ختم کر دئیے جا ئیں گے ۔
تعطیلات

مزید :

علاقائی -