مسلم لیگ (ن)نے قومی خدمت کے جھوٹے نعرے لگائے، چوہدری سرور

مسلم لیگ (ن)نے قومی خدمت کے جھوٹے نعرے لگائے، چوہدری سرور

  



لاہور( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری سرور سے ملاقات میں پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے چوہدری ذوالفقار بھنڈ ر نے تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا جبکہ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمرانوں کی تر جیح عوامی مسائل کا حل نہیں صرف سیاسی دکانداری چمکانا ہے ‘ پنجاب کے حکمران ’’نابینا افراد ‘‘کے ساتھ مذاکرات نہیں ’’مذاق ‘‘کر رہے ہیں‘(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملک کو کر پشن اور لوڈشیڈ نگ کے سواکچھ نہیں دیا دونوں کی سیاست کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہو جا ئیگا اور آنیوالا وقت پاکستان تحر یک انصاف کا ہی ہوگا ۔وہ اپنے دفتر میں گوجر نوالہ سے سینکڑوں کارکنوں سمیت تحر یک انصاف میں شمولیت اختیار کر نیوالے پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے چوہدری ذوالفقار بھنڈ ر اور اقلیتی رکن پنجاب اسمبلی شینلاروتھ اور دیگرکی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفود سے گفتگو کر رہے تھے تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ(ن) لیگ نے قومی خدمات کے جھوٹے نعرے لگائے ہیں کیونکہ موجودہ وفاقی بجٹ میں غر یبوں کی بجائے امیر وں کو نوازا گیا ہے اور غر یب آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا ۔

چودھری سرور

مزید : صفحہ آخر


loading...