شہباز شریف کی گلگت بلتستان میں کامیابی پر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو مبارکباد
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں شاندار کامیابی پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں جیتنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی فتح خدمت، دیانت اور امانت کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ووٹ کی طاقت سے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور نتائج نے ثابت کیا ہے کہ عوام صرف بے لوث خدمت کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے بھی بے مقصد دھرنا دینے والوں کو آئینہ دکھا دیا ہے۔
مبارکباد