مودی کی گندی ذہنیت بے نقاب ہو گئی ، مسلم حکمران متحدہوجائیں، ہاشوانی

مودی کی گندی ذہنیت بے نقاب ہو گئی ، مسلم حکمران متحدہوجائیں، ہاشوانی

  



دبئی ( خصوصی رپورٹ) ہاشو گروپ کے چےئرمین صدرالدین ہاشوانی نے کہا ہے کہ نریندرمودی کی گندی ذہنیت بے نقاب ہو گئی،بھارتی حکمران ایک مرتبہ پھر مسلمانوں کو لڑا کر ان کے خون سے ہاتھ رنگنے کی سازشیں کر رہے ہیں لہٰذا مسلمان حکمران متحدہوجائیں اورمسلم ممالک مل کر اقوام متحدہ اور دیگر فورمز پر بھارتی حکومت کی سازش سے بیرونی دنیا کو آگاہ کریں۔ایک بیان میں صدرالدین ہاشوانی کا کہنا تھا کہ مشرقی پاکستان کو ہم سے جدا کرنے کی سازش کے تین مرکزی کردار مجیب الرحمٰن ، اندراگاندھی اور ذوالفقار علی بھٹو تھے جنہوں نے مل کر چھ نکات تیار کئے تھے جن کے بارے میں وہ بخوبی آگاہ ہیں جبکہ ایک مرتبہ پھر مجیب کی بیٹی سازشی انتہا پسند ہندو کی ہمنوا بن گئی ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو مودی کی گندی ذہنیت کے خلاف یکجا ہوکر صف آراء ہو جانا چاہیے تاکہ انسانیت کے لئے محبت اور بھائی چارے کا پیغام دینے والے اپنے پیارے دین اسلام کا تحفظ کیا جا سکے کیونکہ اسلام وہ دین ہے جوایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے۔ صدر الدین ہاشوانی کا کہنا تھا کہ مودی کے ہاتھ بھارت میں مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں یہ وہی انسان نما درندہ ہے جس نے گجرات میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے کے بعد مٹھائی بانٹی تھی اور آج بھی وہ پاگل ذہنیت کے ساتھ بھارت میں مسلمانوں کی زندگیاں اجیرن بنارہا ہے۔انہوں نے تجویز دی کہ مودی کے تازہ بیان کو مسلم ممالک مشترکہ طور پر اقوام متحدہ اور دیگر فورمز میں لے جائیں جہاں وہ اس مسلم دشمن بھیڑئے کے خلاف بطور گواہ پیش ہونے کے لئے تیار ہیں۔ صدرالدین ہاشوانی نے بھارتی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم ، مذہبی تفریق، تعلیم اور ملازمتوں دور رکھنے کی ہندو انتہاپسند بھارتی حکومت کی جاری پالیسیوں پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں تمام مسلمانوں کو انکے خلاف متحد ہو کر مقابلہ کرنا چاہئے ورنہ سازشی عناصر انہیں تقسیم کرکے انکے خون سے ہاتھ رنگتے رہیں گے۔

ہاشوانی

مزید : صفحہ آخر