محکمہ دا خلہ پنجاب نے شہید اہلکا رو ں کی فہر ست بجٹ سے قبل طلب کر لی
لا ہور (شعیب بھٹی ) فنانس ڈویژن کے مطا لبہ پر محکمہ دا خلہ نے کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی سے د ہشت گرد حملو ں میں شہید ہو نے وا لے سرکاری اہلکا رو ں کی فہر ست پنجاب کے بجٹ سے قبل طلب کر لی ہے جس پر کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی پنجا ب نے مطلو بہ ڈ یٹا محکمہ دا خلہ پنجا ب کے حوالے کردیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق 5جو ن کو پیش کیے جانیوالے وفاقی حکومت کے بجٹ میں حکومت پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ وہ ملک بھر میں دہشت گرد کارروائیوں میں شہید ہونے والے پولیس ،فوج اور دیگر حساس اداروں کے ملازمین کے ذمہ واجب الادا 10لاکھ تک قرضے ادا کریں گے۔جس پر فنانس ڈویژن نے محکمہ داخلہ سے مالی سال 2013-14اور2014-15کے دوران شہیدہونیوالے ملازمین کا ڈیٹا مانگ لیا ہے۔معلوم ہواہے کہ وزار ت دا خلہ نے د ہشت گردوں کے حملوں اور بم دھماکوں میں ہونے والے مالی نقصان کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معیشت کو ہونے والے نقصانات کی تفصیل بھی متعلقہ محکمہ سے طلب کر لی ہے۔
شہید اہلکار