احسن اقبال، سن ویڈانگ اور چینی کمپنیوں کے حکام کاشہبازشریف کی انتھک محنت عزم اورجذبے کو زبردست خراج تحسین

احسن اقبال، سن ویڈانگ اور چینی کمپنیوں کے حکام کاشہبازشریف کی انتھک محنت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال،چین کے سفیر سن ویڈانگ اور پنجاب کے مختلف منصوبوں پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے اعلی حکام نے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور سیمینار سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی انتھک محنت،عزم اورجذبے کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورمنصوبے کے حوالے سے پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی کاوشیں لائق تحسین ہیں اورانہوں نے چاروں صوبے کا وکیل بن کر کام کیا ہے ۔شہبازشریف نے اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کیلئے بھی چینی حکام کے ساتھ کامیاب بات چیت کی اوراربوں روپے کے قومی وسائل کی بچت کی ہے جو شہبازشریف کی قومی وسائل بچانے کے عزم اور جذبے کی اعلی مثال ہے ۔ چینی سفیر نے کہا کہ حالیہ چند برسوں کے دوران صوبہ پنجاب نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں بے مثال ترقی کی ہے ۔لاہور کے بعد پاکستان میٹروبس سسٹم بھی کامیابی سے چل رہا ہے جس سے عوام کو بہتر سفری سہولتیں میسر آرہی ہیں۔انہوں نے پاکستان میٹروبس منصوبے کی کامیابی پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد بھی دی۔ چینی سفیر نے تقریر کے اختتام پر’’پاک چین دوستی ہمیشہ قائم رہے گی‘‘کا نعرہ لگایا۔وزیراعلیٰ نے سی پیک پر بھارت کی مودی سرکار کے اعتراض کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عظیم الشان منصوبے سے پورے خطے کا فائدہ ہوگا اور وہ وقت آئے گاجب بھارت پر بھی یہ بات روزروشن کی طرح عیاں ہوجائے گی کیونکہ یہ منصوبہ کسی کے خلاف نہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی کا جامع پروگرام تشکیل دیا گیا ہے اور اس ضمن میں نئی فورس بھی بنائی جارہی ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کے امیداروں کی اکثریت جیت گئی ہے لہٰذا وہاں مسلم لیگ(ن) کی حکومت بنے گی۔وزیراعلیٰ نے اپنی تقریر کے اختتام پر پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے لگوائے۔
خراج تحسین

مزید :

صفحہ آخر -