پشاور میں دودھ کی قیمت 90 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی

پشاور میں دودھ کی قیمت 90 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی

  



پشاور (ڈسپیچ نیوز ڈیسک) خیبر پختونواکے دارالحکومت پشاور میں مہنگائی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی اور اب دودھ کی قیمت بھی90 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی پخہ غلام۔حاجی کیمپ ۔خالصہ۔سٹی ٹاون ۔دلہ زاک روڈ ۔رنگ روڈ ۔پھندو سمیت دیگر علاقوں میں دودھ فروشوں نے سرکاری نرخنامہ مسترد کرتے ہوئیے دودھ کی قیمت میں 30 روپے سے زائدکا اضافہ کر دیا ہے قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے دکانداروں اور شہریوں میں جھگڑے روز کے معمول بن گئے ہیں جبکہ دوسری طرف شہر میں غیر معیاری اور کیمیکل ملا دودھ کا کھلے عام فروخت جاری ہے جو ناقابل استعمال ہے غیر معیاری اور کیمیکل ملے دودھ کی وجہ سے شہری معدے،پیٹ اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں کا رخ کرنے لگے غیر معیاری اور کیمیکل ملے دودھ سمیت زیادہ قیمتیں وصول کرنے والوں پر انتطامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ دوسری جانب رمضان المبارک کے قریب آتے ہی ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں نے عوام کو لوٹنے کے لئے کمر کس لی صوبائی دارالحکومت پشاور میں بڑے بڑے مگر مچھوں نے مارکیٹ سے چینی،دال چاول اور دیگر اشیاء خریدنا شروع کردی ہیں جبکہ لوکل دکاندار بھی رمضان کی امد پراشیاء خوردنوش کی ریٹس بڑھانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں شہر کی مارکیٹوں میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ انتطامیہ نے اس پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

دودھ کی قیمت

مزید : صفحہ آخر


loading...