وزیراعظم کا روہنگیا مسلمانوں کیلئے 50 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

وزیراعظم کا روہنگیا مسلمانوں کیلئے 50 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

  



 اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم نواز شریف نے روہنگیا مسلمانوں کیلئے 50 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کردیا ہے‘ منگل کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے روہنگیا کے مسلمانوں کے قتل کے حوالے سے خصوصی کمیٹی کی سفارشات منظور کرلیں۔ اعلامیہ کا کہنا ہے وزیراعظم نے روہنگیا کے مسلمانوں کیلئے پچاس لاکھ ڈالر امداد کی منظوری دی‘ 50 لاکھ ڈالر کے خوردنوش کی اشیاء اقوام متحدہ کے خوراک کے ادارے کے ذریعے روہنگیا کے مسلمانوں کیلئے بھی دی جائیں گی۔ اعلامیہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ن اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہان کو روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک کے حوالے سے خط بھیج دے گا۔ او آئی سی کی تین رکنی ٹیم روہنگیا کے مسلمانوں سے متعلق معاملہ برما کی حکومت سے اٹھایا جائے گا۔ اعلامیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اقوام عالم پر زور دے گا کہ برما حکومت کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے حوالے سے معاملے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے تاکہ برما حکومت پر دباؤ بڑھ جائے اور روہنگیا کے مسلمانوں کا قتل عام بند کریں۔

مزید : صفحہ اول


loading...