رچرڈ اولسن نے میپکوکے تربیتی مرکز میں انفارمیشن ٹیکنالوجی لیب کا افتتاح کر دیا

رچرڈ اولسن نے میپکوکے تربیتی مرکز میں انفارمیشن ٹیکنالوجی لیب کا افتتاح کر ...

  



اسلام آباد(پ ر)امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)کے علاقائی تربیتی مرکز میں امریکہ کی اعانت سے قائم ہونے والی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی لیب کا افتتاح کیا۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اس لیب میں ملازمین کو توانائی کے شعبے میں استعمال ہونیوالی جدید ترین ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائے گی۔ میپکو 2013ء سے امریکی اعانت سے جدید ٹیکنالوجی اپنا رہا ہے جس سے اس کے صارفین کی خدمات اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو توانائی کی مسلسل اور مستحکم ترسیل کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لئے اس ملک کے ساتھ مل کر کام کر نے کے لئے پر عزم ہے، جو پاکستان کو روشن تر اور مزید خوشحال بنانے کے لئے ناگزیر ہے۔ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ)کے پاور ڈسٹری بیوشن پروگرام کی مدد سے میپکو نے اپنے بجلی تقسیم کرنے کے نظام کو فعال بنایا ہے جس میں میپکو کے بڑے صارفین کی جانب سے برداشت کئے جانے والے توانائی کے نقصانات کو کم کرنے کے لئے 252صنعتی موٹریں تبدیل کی گئیں، تمام دفتری امور کو خودکار بنایا گیا اور ایک جغرافیائی معلوماتی نظام متعارف کرایا گیا ہے ۔ میپکو ایسے آلات کو بھی بہتر بنارہا ہے جو تقسیم کے دوران بجلی کے ضیاع کو نمایاں طورپر کم کریں گے۔

اولسن

مزید : صفحہ آخر


loading...