معاشرے سے کرپشن ختم کرنے کیلئے ہر فرد اپنا کردار نبھائے ڈی جی نیب پنجاب

معاشرے سے کرپشن ختم کرنے کیلئے ہر فرد اپنا کردار نبھائے ڈی جی نیب پنجاب

  



 لاہور(خبر نگار) نیب پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل میجر(ر) سید برہان علی نے کہا ہے کہ معاشرے سے کرپشن ختم کرنے کیلئے ہر فردکواپنا کردار ادا کرنا ہوگا،نوجوان نسل کو چاہئے کہ اپنی عملی زندگی کا آغاز کرنے سے قبل کرپشن کو سب سے بڑا دشمن سمجھے اور اگر کرپشن کے خلاف عملی اقدامات نہ کئے تویہ ناسور اپنی آگ میں سب کو جلا دیگا ۔ان خیالات کا اظہارنیب کے زیر اہتمام معاشرتی کردار کی تعمیر اور نیب اور سوسائٹی کے باہمی تعلقات موضوع پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کے دوران کہا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر نیب ساجد علی ندیم ڈائریکٹر محمد یونس، ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب کیپٹن(ر) فرخ نسیم اور جہانزیب عظمت سمیت نیب کے افسران اور کالجز و یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات اور سوسائٹی کے مختلف افراد نے شرکت کی۔ میجر(ر) سید برہان علی نے کہا کہ نوجوانوں کو عہد کرنا ہو گا کہ وہ اپنی زندگی میں کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے قانون کی خلاف ورزی ہو۔ انہوں نے کہا کہ درست کو درست اور خراب کو خراب کہنا شروع کر دیں اور جو کرپشن کر رہا ہے اس کو ایکسپوز کر کے نیب سمیت تمام تحقیقاتی اداروں کی مدد کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرہ سے کرپشن کے خاتمے کے لئے یونین کونسل کی سطح پر کمپین شروع کر دی گئی ہے ، اس مقصد کے لئے پریشر میں سیمینارز اور ریلیاں منعقد کی جا رہی ہے جس میں سول سوسائٹی کے ممبران سمیت مختلف محکموں اور تعلیمی اداروں میں کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ شہری اپنی جمع پونجی کا سوچ سمجھ کر استعمال کریں کیونکہ ڈبل شاہ جیسے فراڈیئے ایک مرتبہ پھر متحرک ہو چکے ہیں ۔

ڈی جی نیب پنجاب

مزید : صفحہ آخر