پنجاب حکومت نے سڑکوں کی مرمت کیلئے مختص 5 ارب کے فنڈز میں 3 ارب کی کٹوتی کر دی

پنجاب حکومت نے سڑکوں کی مرمت کیلئے مختص 5 ارب کے فنڈز میں 3 ارب کی کٹوتی کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (شہباز اکمل جندران//انوسٹی گیشن سیل) ناقص کارکردگی اور ممکنہ خور برد کے پیش نظرصوبائی حکومت نے سی اینڈڈبلیو کا سٹرکوں کی مرمت اور ری سرفسنگ کے پانچ ارب روپے کے بجٹ میں سے تین ارب روپے کے فنڈز کی کٹوتی کردی ہے۔جبکہ خرچ کئے جانے والے دو ارب روپے کے فنڈز کی انکوائری شروع کرنے کافیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ بوگس اور ایڈوانس ادائیگیاں کرنے والے انجنئیروں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔معلوم ہواہے کہ پنجاب حکومت نے سی اینڈ ڈبلیو پنجاب کی ناقص کارکردگی اور ممکنہ خوردبرد پر مالی سال 2014-15کے لیے سی اینڈڈبلیو کے ایم اینڈآر کے پانچ ارب روپے کے فنڈ سے تین ارب روپے کی کٹوتی کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اینڈڈبلیو پنجاب کے انجنئیروں کے لیے جون کا مہینہ خوشی کا باعث بنتا ہے کیونکہ انجنئیروں کی اکثریت سٹرکوں کی مرمت، خصوصی مرمت اور ری سرفسنگ کے نام پر پچاس فیصد سے زیادہ فنڈز کی خورد برد کرتی ہے۔جبکہ بہت سے انجنئیر ایم اینڈ آر کے اس بجٹ کی آڑ میں تھوڑے سے ایڈوانس کام کے عوض زیادہ سے زیادہ فنڈز خورد برد کرنے کی کامیاب کوشش کرتے ہیں لیکن مالی سال 2014-15 میں یہ خوشی ادھوری رہ گئی ہے۔ کیونکہ پنجاب حکومت نے مبینہ طورپر ناقص کارکردگی اور ممکنہ کرپشن کے پیش نظر سی اینڈڈبلیو کے ایم اینڈ آر کے 5 ارب روپے کے بجٹ میں سے 3 ارب روپے کی کٹوتی کردی ہے۔اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران اب تک سٹرکوں کی مرمت اور ری سرفسنگ وغیرہ پر خرچ کئے جانے والے دو ارب روپے کے فنڈز کی انکوائری بھی کی جائے۔جس سے بوگس اور ایڈوانس ادائیگیاں کرنے والے انجنئیروں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔ذرائع نے ایم اینڈآر بجٹ کی کٹوتی کو سی اینڈڈبلیو انتظامیہ کی ناکامی قرار دیا ہے ۔

کٹوتی فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -