قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قربانی دینے والوں پر فخر کرتی ہے، زرداری
کراچی (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں ڈی ایس پی مجید عباسی کی شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایت کی ہے کہ ڈی ایس پی مجید عباسی کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لیے سارے وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ پی پی پی شریک چیئرمین نے کہا کہ دہشت گرد کراچی میں جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے والے پولیس افسران کو نشانہ بنا رہے ہیں ، قوم دہشت گردی کے خاتمے اور امن قائم کرنے کے لیے قربای دینے والوں پر فخر کرتی ہے ۔