الیکشن میں واضح برتری حاصل نہ ہونے پر ترک وزیراعظم احمد داؤد اوگلونے استعفا دیدیا
انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن میں واضح برتری حا صل نہ ہونے پر ترک وزیراعظم احمد داؤد اوگلو نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترکی کی حکمراں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی ملک میں ہونیوالے الیکشن میں واضح برتری حاصل نہیں کر سکی جس کے بعد ترک وزیراعظم احمد داؤدنے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔ترک وزیراعظم نے اپنا استعفی ترک صدر طیب اردوان کے ساتھ ملاقات کے بعد دیا،جو صدر نے منظور کر لیا۔یاد رہے کہ پچھلے تیرہ سال میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کو کسی الیکشن میں بھاری اکثریت حاصل نہیں ہو سکی اور اسے حکومت بنانے کیلئے چھوٹی پارٹیوں کا ساتھ چاہیے۔